• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین ہینڈ بال چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 15ویں قومی خواتین ہینڈبال چیمپئن شپ 29 جون سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی، پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شامل ہیں، چیمپئن شپ 4 جولائی تک جاری رہے گی ۔

تازہ ترین