کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر)فلور ملز مالکان نے جمعرات سے فلور ملزبند کردئیے اور آٹے کی سپلائی بھی روک دی،جس کے بعد شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے،اور ذخیرہ اندوزوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹے کے ذخائرکرکے قلت پیدا کرنے کا ماحول پیدا کردیا ہے۔
کل بھی فلور ملزبند رہینگے اور آٹے کی سپلائی بند رہیگی،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد یوسف نے جنگ کوبتایا کہ حکومت نے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 30 جون سے مکمل غیر معینہ مدت کے لئےہڑتال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کسی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔