• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس جانے والے راستوں کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری


چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس جانے والے راستوں کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

فیروز پور روڈ سے قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی داخلی راستے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں کے دونوں اطراف فٹ پاتھ بنا دیے گئے ہیں جبکہ گرین بیلٹ میں پودے اور گھاس بھی لگادی گئی ہے۔

مین بلیورڈ گلبرگ کی جانب سے بھی آنے والے داخلی راستے کو کلیئر کیا جا رہا ہے، داخلی راستے کے گول چکر پر پہلے مجسمہ سجا دیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب 7 فروری کو ہوگی، وزیر اعظم پاکستان مہمان خصوصی ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید