سندھ میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہوگا۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 7 روزہ انسداد پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، انسداد پولیو مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں ہوگی، اس مہم میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لیں گے۔
ترجمان کے مطابق پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے 21 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ گزشتہ برس پاکستان میں پولیو کے 73 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 22 کیسز کا تعلق سندھ سے تھا۔