امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں فضائی حملوں کی منظوری دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ انہوں نے داعش اور اس سے منسلک اہداف پر حملوں کی منظوری دی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، امریکی فورسز کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کےلیے خطرہ تھے۔
دوسری جانب صومالیہ صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمد کو امریکی حملے سے آگاہ کر دیا گیا تھا، امریکی فضائی حملے میں داعش کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔