• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، تنخواہ دار طبقے کی 38 لاکھ پاکستانی روپے کی آمدن انکم ٹیکس سے مستثنیٰ

نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت میں نئے بجٹ کے دوران تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف، 12 لاکھ انڈین روپے (38لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے) کی سالانہ آمدن عملی طور پر انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگی، ریاست 3.2کھرب پاکستانی روپے کی محصولات سے محروم ہوگی، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ ميں بتایا،ʼʼ گھریلو کھپت، بچت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، متوسط طبقہ بھارت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا،ʼʼٹیکس کی درجہ بندی اور شرح میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ تمام ٹیکس دہندگان کو فائدہ پہنچے۔‘‘ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے (13,800 امریکی ڈالر، 38 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے) تک کمانے والے افراد اب انکم ٹیکس سے عملی طور پر مستثنیٰ ہوں گے۔ یہ حد 7 لاکھ سالانہ کے پچھلے ٹیکس فری دائرے سے تقریبا دوگنا کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، 2020ء میں متعارف کردہ نئے ٹیکس سسٹم میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔ اب 16 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے سالانہ کمانے والوں پرٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 20 سے 25 فیصد کر دی گئی ہے۔ سیتارامن نے کہا، ʼʼ متوسط طبقہ بھارت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

اہم خبریں سے مزید