• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل کیس: جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ارشد شریف قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر 4 فروری کو سماعت کرنا تھی۔

اس سے سے قبل 7 نومبر 2024ء کی سماعت بھی کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس نو اسکوپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کو یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید