• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں جیت پر رضوان اور ہار پر وہاب نے کیا کہا؟

پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل کا دباؤ ہوتا ہے، پلیئرز کو کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہیں، بولرز پر بھروسہ تھا، انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ صہیب مقصود نے یو اے ای میں عمدہ بیٹنگ کی، ہماری ٹیم نیچے سے اوپر آئی، ٹیم یکجا ہو کر کھیلی، لڑکے جیت کے مستحق تھے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ فائنل میں ملتان سلطانز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، آخری اوورز میں ہم نے زیادہ رنز دیئے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے بولرز ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ زیادہ کھیلنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

ملتان نے پشاور کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 159رنز بناسکی۔

تازہ ترین