• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور دیگر ارکان ابوظبی سے لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ اسکواڈمیں شامل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان ابوظبی سے لاہور پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے کھلاڑی مینجمنٹ کے اراکین کے ہمراہ صبح خصوصی طیارے سے ابوظبی سے لاہور پہنچے ، جہاں وہ اب سے کچھ دیر بعد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

ارکان میں تین کرکٹرز اور مصباح الحق اور وقار یونس سمیت سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ برمنگھم پہنچ کر براستہ روڈ ڈربی جائے گا، جہاں وہ 3 روز کی روم آئسولیشن مکمل کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے ، قومی ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف جائے گی جہاں پہلا ایک روز میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

تازہ ترین