بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سابق قومی کرکٹر اظہر محمود اور اہلیہ ایبا قریشی کی دلچسپ گفتگو پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے ایبا قریشی کے شوہر سے شکوہ کناں ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اظہر محمود کے اسٹائل کو ہی اپنے ٹوئٹ میں بھی استعمال کیا۔
ایبا قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں اظہر محمود سے وقتی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کبھی مجھے بھی ایسے دیکھ لیا کریں۔‘
ثانیہ مرزا نے ایبا قریشی کے اس ٹوئٹ پر لکھا کہ ’اجو بھائی (اظہر محمود) کے انداز میں ، خدا کیلئے ایبا۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اظہر محمود کا اسٹائل اپناتے ہوئے انہی کے انداز میں لکھا۔
ایبا قریشی نے ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ پر لکھا کہ ’ان کا یہ نرالا انداز کبھی نہیں بُھلایا جاسکے گا۔‘