• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، علی وزیر کی اشتعال انگیز تقریر کی نقول طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت سے متعلق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر علی وزیر کی تقریر کی ترجمہ کے ساتھ نقول طلب کرلی۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نےملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت سے متعلق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )کے رہنما ورکن قومی اسمبلی علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق علی وزیر کی تقریر کا پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر نے ترجمہ کیا تھا۔

تازہ ترین