• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، ہم انسداد دہشت گردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔

اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچر فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بابر افتخار نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کوپلیٹ فارم مُہیا کیا گیا، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔

تازہ ترین