• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں پروٹوکول میں پھرتا شخص لندن میں گاڑی روکتا نظر آیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص یہاں پروٹوکول میں پھرتا تھا، لندن میں گاڑی روکتا نظر آتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے کیے، ان کی قیادت میں نئے پاکستان کی طرف سفر شروع ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نےجو جنگیں لڑیں انہیں اس طرح سے بیان نہ کرسکے جیسے کرنا چاہیے تھا۔


وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، آئی ایس پی آر نے پاکستان میں شارٹ فلم کو نئی جہت بخشی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہےہیں اور کراچی میں فلم اسکولز بنارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ریاستوں کے بیانیے کو فروغ دینے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے، شارٹ فلموں سے سیاسی شعور بھی پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے شارٹ فلم آپ نے دیکھی ہوگی، ایک شخص یہاں پروٹوکول میں پھرتا تھا، لندن میں گاڑی روکتا نظر آتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رائے عامہ ہموارکرنے کے لئے میڈیا دنیا بھر کی ریاستوں کے پاس اہم ذریعہ ہے، فلم بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اقدامات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین