• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 29 جون سے گیس سپلائی مزید کم ہونے کا امکان


ملک میں 29 جون کے بعد چند دن گیس سپلائی مزید کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 29 جون کو پسا کی کنڑ گیس فیلڈ سے جزوی گیس بحال ہونا ہے جبکہ 30 جو ن کو ایل این جی جہاز کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگا۔

کراچی کے لیے گیس سپلائی میں 150 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا امکان ہے جبکہ سوئی ناردرن کے لیے گیس سپلائی 600 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوگی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق کنڑ پساکی سے پوری پیداوار آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کی سپلائی 7 جولائی کے بعد معمول پر آجائے گی۔

تازہ ترین