• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان کی نواز شریف کو خیبرپختونخوا آکر علاج کروانے کی دعوت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں علاج کروانے کی دعوت دے دی۔

صوبائی اسمبلی سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ صوبے میں صحت کی سہولیات سب سے زیادہ ہیں، نواز شریف ہمارے صوبے میں آئیں اور علاج کروائیں۔

انہوں نے اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے ملازمین کے لیے 3 تنخواہوں کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ طلباء کی تعلیم کے لیے ایجوکیشن کارڈ بھی جاری کریں گے جبکہ راشن کارڈ متعارف کرانے کی کوشش کررہا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، سب کو فنڈز دیں گے، صوبے میں پہلی لائیو اسٹاک یونیورسٹی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ 600 ہائی امپیکٹ منصوبے 2 سال میں مکمل کریں گے، صوبے میں آئی ٹی پارکس بھی بنارہے ہیں۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑانے والوں سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کی دو پہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین