• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا تنویر اورعلی امین گنڈا پورمیں تلخ جملوں کا تبادلہ


چار دن کی خاموشی کے بعد اسمبلی میں  پھر تو تو میں میں شروع ہوگئی، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رانا تنویر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آمنے سامنے آگئے دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا تم مجھے جانتے نہیں ہو۔

جس پر جواب دیتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ تم شہد کی بوتل والے ہو، پہلے آواز ٹھیک کرکے آؤ، جب سے آئے ہو کشمیر بھی جارہا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ حکومتی ترجمان صرف گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔

 پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پیٹل نے کہا حکومتی ٹیم صرف سابق حکومتوں کو برا بھلا کہتی ہے، یہ لوگ کیا کسی سے ٹکرائیں گے، یہ تو صرف باتیں کرتے ہیں۔

تازہ ترین