• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی والے بنارسی ٹھگ، بلاول کو پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں، تحریک انصاف

اسلام آباد(ایجنسیاں)حکمراں جماعت تحریک انصاف نے کہاہےکہ پیپلزپارٹی والے بنارسی ٹھگ ہیں ‘بلاول بھٹوکو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں ‘بلاول ، ذرداری کی کرپشن کا وارث ہے ‘ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پر سیاست کر رہی ہے‘پرچی چیئرمین کو مسئلہ کشمیر سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن وہ انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری ‘وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔اتوارکو بلاول کے بیان پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں آپکے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط اور بدترین شکست ہوئی، آزادوجموں کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے’ کشمیری بلاول جیسے بنارسی ٹھگ کو انتخابات میں مسترد کردیں گے ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول ، ذرداری کی کرپشن کا وارث ہے ، کشمیریوں کو پتہ ہے عمران خان ہی ان کا سچا سفیر اور نجات دہندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کو اور آپکی پارٹی کو کرپشن اور حکومت پر تنقید برائے تنقید کے اور کچھ آتا بھی نہیں ، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔ تاریخ گواہ ہے جس الیکشن میں بلاول اور مریم گئے وہاں پی ٹی آئی کو ریکارڈ ووٹ حاصل ہوئے۔

تازہ ترین