• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا معاملہ، فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

شہباز شریف کے خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات پر سماعت میں لاہور کی احتساب عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 27جولائی کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف اعتراضات دائر کر رکھے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر انویسٹی گیشن کے مرحلے پر اثاثے منجمد کیے۔

شہباز شریف خاندان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اثاثےمنجمد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 27جولائی کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین