اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا قریبی دوست پاکستان سے اسرائیل گیا اور دس گھنٹے ٹھہرا ، میڈیا کو معاملے کی تحقیقات کر نی چاہیے ، جس طرح کشمیر کے بارے میں فیصلہ کرنے اختیار کشمیریوں کو ہے اسی طرح فلسطین کے بارےمیں فیصلہ کرنے کا اختیار فلسطینیوں کو ہے،پی ٹی آئی اب بھی کنٹینر پر کھڑی ہے، قومی میں جیسے کارٹون سندھ اسمبلی میں بھی ہیں، عمران خان ہر معاملے پر یو ٹرن لے لیتے ہیں،افغانستان کی صورتحال معاملہ پر ہمیں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بریفنگ دی جائیگی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا بھی تحقیقاتی صحافت کرتا ہے اور اسے بھی تحقیقات کرنی چاہیے کہ عمران خان کا ایک قریبی دوست پاکستان سے اسرائیل گیا اور دس گھٹنے اسرائیل میں ٹھہرا،ہم بھی یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اگر یہ جہاز نے کسی اور ملک سے پرواز کی تھی تو اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔