پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ریلوے ایمپلائز (پرائم سی بی اے ) یونین ،ریلوے اکاونٹس ایسو سی ایشن اور پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت پاکستان ریلوے ایمپلائز پرئم یونین ضلع پشاور کے صدر جہانگیر ،مرکزی صدر سید جعفری اور دیگر ریلوے ملازمین کے دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے کی مطاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینزر اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کے نام پر ریلوے اکاونٹس کے 422 ملازمین کو سرپلس پول میں ڈالنا اور اسی سلسلے میں ریلوے کے دیگر شعبوں سگنل،الیکٹرانک ،ٹیلیکام ،میڈیکل ،پولیس ،پر سانل اور کمرشل برانچ کے ملازمین کو بے جاں ہراساں کرنا اور انصاف کے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر سرپلس پول کے نام پر جبری بے دخلی کرنا ان ملازمین کا معاشی قتل ہے جسکی مثال کسی مہذب معاشرے میں نہیں ملتی شرکاء نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام ریلوے کا خسارہ تو کم نہیں کرے گا البتہ ہزاروں گھروں کے چولہے بجھائے گا اور معاشرے میں بے روزگاری بے چینی میں مزید اضافہ کریگا ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹی لیکر حکومتی فیصلوں پر نظر ثانی اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔