برطانیہ میں امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی
برطانیہ میں خالص امیگریشن کی شرح کووڈ-19 کی وبا کے دوران کو چھوڑ کر 2012 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ برطانیہ کے قومی ادارہ برائے شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران برطانیہ کی خالص امیگریشن کم ہو کر ایک لاکھ اکہتر ہزار رہ گئی، جو گزشتہ بارہ ماہ کے مقابلے میں 48 فیصد کم ہے۔