• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما نے اپنا معاوضہ ایک دم بڑھا دیا

بھارت کے کامیڈی کنگ کپل شرما نے اپنے شو ’دی کپل شرما شو‘ کے تیسرے سیزن کیلئے اپنا معاوضہ ایک دم بڑھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا بحران کے باعث عارضی طور ہر بند کیا جانے والا کپل شرما کا کامیڈی شو آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا ۔

رپورٹس میں ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ کپل شرما نے تیسرے سیزن کے لیے اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے۔

پچھلے سیزنز میں کامیڈین ایک قسط کے 30  لاکھ روپے لیتے تھے لیکن اب تیسرے سیزن میں انہوں نے اپنا معاوضہ 50 لاکھ کردیا ہے۔

کورونا بحران کے باعث عارضی طور پر بند کیے جانے والے شو کے حوالے سے کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے باعث شو سے دور ہیں لیکن   کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بھی اب تک پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ کپل شرما کے شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

کپل شرما شو کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ شو کی ابتدا میں پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس کا حصہ بنے تھے۔

تازہ ترین