• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی نااہلی، ہزاروں اسکولوں میں اردو اور سندھی کے پرچے نہ ہوسکے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں محکمہ تعلیم کے افسران کی نااہلی، ہزاروں پرائمری اسکولوں میں اردو اور سندھی کے پرچے نہ ہوسکے جبکہ اس سال محکمہ تعلیم کے افسران نے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے سینئر اساتذہ پر مشتمل پیپر زکی تیاری، پروف ریڈنگ، تقسیم اور مالی کمیٹیاں بھی نہیں بنائی گئیں،محکمہ تعلیم حیدرآباد میں نااہل افسران کی تعیناتی کی وجہ سے حیدرآباد کے لاکھوں غریب طلبااور طالبات کی تعلیم سوالیہ نشان بن گئی ہے، افسران کی جانب سے من پسند افراد نے پیپرز بنوانے اورچھپانے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات سمیت ان کے والدین اور اساتذہ کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا، محکمہ تعلیم حیدرآباد کی جانب سے ضلع بھر میں پرائمری اسکولوںمیں امتحانات کے آخری روز اردو اور سندھی کے پرچے نہ ہوسکے،صبح 11بجے ہونے والے پرچوں کے لئے ہزاروں طلباساڑھے 11بجے تک انتظار کرتے رہے، جس کے بعد وجہ بتائے بغیر انہیں بتایا گیا کہ اردو اور سندھی کے پرچے یکم جولائی کوہونگے، ذرائع کے مطابق پروف کی غلطیوں اور وقت پر نہ ملنے کے باعث پیپرز نہیں ہوئے، گذشتہ سال محکمہ تعلیم سیکنڈری کے افسران اورعملے نے پیپرز کے انعقاد کے لئے اساتذہ اورطلباسے 25سے 30روپے فی طالبعلم وصول کئے تھے، لیکن کورونا کے باعث امتحانات منعقد نہیں ہوئے، اس سال بھی پرائمری اسکولوں سے 30روپے فی طالبعلم وصول کئے تھے جس پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران تاحال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین