لاہور ریس کلب میں لیڈیز ڈے منایا گیا۔ تین کپ ریسز میں صرف گھوڑیاں ہی سر پٹ دوڑیں۔ ان میں سی کئی کی مالک بھی خواتین تھیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ریس کلب میں لیڈیز ڈے منانے پر خواتین کا کہنا تھا کہ یہ ایک یادگار دن ہے جو ویمن امپاورمنٹ کےلیے قابل ستائش ہے۔
لاہور ریس کلب میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ لیڈیز ڈے منایا گیا اور تین کپ ریسز کا اہتمام کیا گیا جس میں صرف گھوڑیاں ہی دوڑتی دکھائی دیں۔
ریسز دیکھنے کےلیے خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ان میں کئی خواتین ریسز میں حصہ لینے والی گھوڑیوں کی مالک بھی تھیں۔ خواتین نے ویمن امپاور منٹ اور پاکستان کے مثبت امیج کےلیے اس ایونٹ کو شاندار قرار دیا۔
انار کلی کپ میں دلبر، 1000 گینیز آف پاکستان میں کسویٰ پرنسز جبکہ وکٹیوریہ کپ میں سوسائیڈ بلونڈ نے کامیابی حاصل کی۔ وکٹوریہ کپ میں انگلینڈ کی سات گھوڑیوں نے حصہ لیا۔