سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت خطیر ٹیکس وصولی کے باوجود عوام کو سہولت نہیں دے رہی۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں تعلیم کا برا حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، خطیر ٹیکس وصولی کے باوجود حکومت عوام کو کوئی سہولت نہیں دے رہی۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ غلط ہے، بس مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔ زرعی پانی کی تقسیم کے معاملے کو نہ چھیڑا جائے تو بہتر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کو طول دے رہی ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ امریکا کا پریشر آئے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ امریکا اپنا اثر و رسوخ عمران خان کے معاملے میں استعمال نہیں کرے گا۔