• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی افواج کا انخلاء، قیدیوں کے تبادلے کا آغاز

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں تین گھنٹوں کی تاخیر کے بعد اتوار کے روز جنگ بندی شروع ہوگئی ،اس دوران صیہونی طیاروں کی بمباری میں مزید 19فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے .

 اسرائیلی افواج غزہ کے بیشتر علاقوں نکل گئیں ، صیہونی افواج مصر اور غزہ کی راہداری کے قریب فلاڈیلفی کوریڈور (صلاح الدین محور ) میں جمع ہوگئی ہیں ۔

قیدیوں کے تبادلے کا آغاز شروع ہوگیا حماس نے 4صیہونی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا جبکہ اسرائیلی جیلوں سے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کردیا گیا ہے جنہیں فلسطینی علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ 

لاکھوں فلسطینیوں کی اپنے تباہ شدہ گھروں کو اپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید