• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر آتش بازی نے سماں باندھ دیا

چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 سالہ تقریب کے موقع پر بیجنگ میں آتش بازی کے مظاہرے نے پوری تقریب کو چکا چوند کردیا۔

دلفریب آتش بازی کے باعث ہر طرف روشنی اور چمک دمک نظر آرہی تھی۔

اس شاندار آتش بازی نے رات میں بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم جسے برڈ نیسٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کے اوپر آسمان کو مکمل روشن کردیا۔

جو پہلا آتش بازی پر مبنی گولہ چھوڑا گیا اس سے 100 کا ہندسہ تحریر کیا گیا تھا۔

پیر کو ہونے والی اس تقریب کے موقع پر آرٹ پرفارمنس جس کا عنوان ایپک جرنی تھا وہ بھی پیش کیا گیا۔  

تازہ ترین