• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں، ریلوے کا بیڑا غرق کردیا گیا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی نے پاکستان ریلویز کے گریڈ 17کے 15کنٹریکٹ افسران کومستقل نہ کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران آبزرویشن دی ہے کہ بغیر ٹیسٹ انٹرویو بھرتیاں کرکے پاکستان ریلوے کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریلوے کے 15 ٹیکنیکل کنٹریکٹ افسران کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاٹیسٹ کوالیفائی کرنے کا حکم دیاہے ،فاضل عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت دیا ہے درخواست گزار جاکر ٹیسٹ کوالیفائی کریں۔

تازہ ترین