کراچی (جنگ نیوز) وفاقی حکومت جرمنی کے انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ اوررکن وفاقی جرمن اسمبلی ڈاکٹر باربل کوفلر اور جرمنی کے کراچی میں قونصل جنرل رائینر شمائے چن اور کمیشن کے سینئر رکن ہو لگر ٹلمن نے انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصاربرنی ایڈووکیٹ اور وائس چیئر پرسن شاہین برنی سے تفصیلی ملاقات کی اور انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جرمنی سے آئے ہوئے اعلیٰ سرکار ی و فد نے انصار برنی ٹرسٹ کے عہدیداران سے انسانی حقوق سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ہیومن ٹریفکنگ اورجبری مشقت سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے جرمن وفد کے ساتھ تبادلہ خیال میں شمس برنی ِ ِ،محمد دانش علی ،شگفتہ برنی اورعروش کاظمی ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔