کینسر سے نبرد آزما جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی لکھاری آسمہ نبیل 40 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ ہار گئیں۔
40 سالہ آسمہ نبیل بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، گزشتہ شب ان کی اچانک موت نے شوبز ستاروں کو غمزدہ کردیا۔
آسمہ بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کیخلاف آگاہی مہم کا بھی حصہ رہیں۔
انہوں نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے شاندار ڈرامے لکھے، جن میں خانی، خدا میرا بھی ہے، دمسہ، سُرخ چاندنی اور باندی قابلِ ذکر ہیں۔
آسمہ نے بالی ووڈ فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ جس میں اداکارہ کاجول بھی شامل تھیں،کیلئے فلمی گیت کے بول لکھ کر بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گانا شلپا راؤ نے پیش کیا تھا۔
آسمہ نے بہت سی کمپنیوں میں اشتہاری مشیر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔ وہ جے ڈبلیو ٹی میں چار سال تک تخلیقی ہدایت کار رہیں، اورینٹیم میں بھی تخلیقی سربراہ رہی ہیں۔