• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور اقبال کی انڈسٹری کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، عدنان صدیقی

شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے لیجنڈری اداکار انور اقبال بلوچ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انور اقبال بلوچ کے یادگار کردار کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’نانا  کی جان قمرو، انور اقبال بلوچ حاحب کو الوداع۔‘

عدنان صدیقی نے لکھا کہ انور اقبال بلوچ نے کینسر سے مشکل ترین جنگ لڑی، بلاشبہ سینیر اداکار کی شفقت اور ٹیلنٹ کو انڈسٹری میں ہر دن یاد کیا جائے گا۔

عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں سینئر اداکار کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

چند ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا، انور اقبال نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

تازہ ترین