• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائی نیشن سیریز، نیوزی لینڈ کا آج جنوبی افریقہ سے سامنا ہوگا

ٹرائی نیشن سیریز میں آج جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز مقابلے کی تیاریوں کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی، کچھ کھلاڑی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شریک ہوئے۔

جنوبی افریقی کی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، وارم اپ سیشن کے بعد بیٹرز نے نیٹ اسپن بولرز کے خلاف جم کر میں پریکٹس کی۔ 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کچھ کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ میں حصہ لیا جبکہ زیادہ تر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔ 

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کا اچھا موقع ہے، یہاں نوجوان کھلاڑیوں کوخود کو دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اینرخ نورکیے کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، ان کی جگہ کاربن بوش کو اسکواڈ شامل کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید