راولپنڈی میں پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آریا محلے کا 15 سال کا بچہ زاہد پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سےگرا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو سر اور منہ پر گہری چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے سلسلے میں 75 فیصد شیئرز کی بولی کل 23 دسمبر کو ہو گی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کی جامع ترقیاتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر سروسز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قونصلر خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں 25 مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔
کراچی میں 2025ء کے آخری 6 ماہ میں ٹریفک حادثات سے اموات میں کمی آئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا 26 ویں ترمیم اتفاق رائے سے منطور ہوئی ہے متنازع بنانا درست نہیں،27ویں ترمیم یک طرفہ ہوئی، جبر سے دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ کراچی عالمی کتب میلہ علم و آگاہی کے چاہنے والوں کی پیاس بجھاتا ہوا کامیابی کے ساتھ اختتام پریر ہو گیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
خیبر پختون خوا میں کوہاٹ تا خرلاچی نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے کی میعاد طے ہو گئی۔
کراچی میں اسٹیل مل کے قریب گزشتہ روز فائرنگ سے نوجوان کے جاں بجق ہونے کے واقعے میں بن قاسم پولیس نے مقدمہ مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مگسی نے کہا ہے کہ وزارت کی پالیسی مشاورت کے بغیر بنائی گئی۔
ماہر تعلیم ، جامعہ کراچی کے سابق ڈین آف آرٹس، شعبہ فلاسفی کے سابق چیرمین اور عثمان انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر منظور احمد پیر کو علالت کے باعث انتقال کرگئے۔