وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائےبین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کی مہم شروع کررہے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں آرچ بشپ سبیسشیئن فرانسس شا، سرداربشن سنگھ، پنڈت بھگت لال سمیت دیگرشریک ہوئے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کو عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا ہے ، ہم اقوام متحدہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ہرمسجد،گرجاگھر،مندر اور گردوارے سے محبت اور احترام کی آواز بلند ہوگی ، پاکستان کو اتحاد،وحدت،اخوت اور رواداری کی ضرورت ہے۔