پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی بندش اور بل زیادہ آنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
ملتان اور گوجرانوالہ میں بجلی بندش اور بل زیادہ آنے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور میں بھی کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔
بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ شارٹ فال دو ہزار میگاواٹ سے بڑھنے کی وجہ سے شہروں اور دیہات میں کئی گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔