راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)پاکستان انجینئرنگ کو نسل نے فا طمہ جناح ویمن یو نیورسٹی میں سیمینا ر کا انعقاد کیا ۔ سیمینار کے مہمانوں میں انجینئر جا وید سلیم ، چیئر مین پی ای سی ، انجینئر سہیل آفتا ب قر یشی اور وا ئس چا نسلر ڈا کٹر صا ئمہ حمید تھیں ۔ سیمینار کا بنیا دی مقصد خوا تین انجینئرز کو آگا ہی فرا ہم کر نا تھا ۔ پی ای سی نے پہلی بار ملک میں ریگو لیٹری کے عمل کو تیز کر نے کے لئے خوا تین انجینئرز پنجا ب ریجن کی کمیٹی بنا ئی ہے جس کا پیغام ہے آئیے اس کو مل کر کریں ۔ کمیٹی کنو ینر ڈا کٹر مر یم جلال نے کمیٹی کے قیا م و اغراض و مقا صد پر روشنی ڈالی ۔ انجینئر جا وید سلیم نے انجینئر کمیو نٹی کی بہتری کے لئے کیے جا نے والے اقدا ما ت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ای سی کی بلڈنگ میں انکیوبیشن سینٹر اور ویمن انجیئنر کلب بنایا جا رہا ہے۔ پی ای سی کے بنیا دی ایجنڈے میں یہ بات شامل ہے کہ خوا تین انجیئنر ز کو ان کے کام کر نے کی جگہوں پر ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کی جا ئے گی اور پی ای سی کسی بھی ادارے کو اس وقت تک منظوری نہیں فراہم کر ے گا تا وقتیکہ وہ خوا تین کو تما م مطلو بہ بنیا دی سہو لیات فراہم نہیں کرے گا ۔وائس چا نسلر ڈاکٹر صا ئمہ حمید نے ویمن ا نجیئنرنگ کمیٹی کے پہلے باضا بطہ پرو گرام کے انعقا د کوخو ش آ ئند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ثا بت شدہ ہے کہ خوا تین ہر شعبے میں بہتر ین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کر رہی ہیں لیکن اگر انہیں بہترین انفراسٹرکچر فرا ہم کیا جا ئے تو وہ ملکی تر قی میں اپنا کر دار احسن طر یقے سے ادا کر سکتی ہیں ۔ آخر میں عنبر ین رضا نے اپنی کا میا بی کی کہا نی حا ضرین کے سا تھ شئیر کی ۔