• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیشن سینٹرز میں 3 لاکھ تک افراد کو ویکسی نیشن کروائی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور (لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے کہا ہے کہ گذشتہ تین چار ماہ کے دوران ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ اور مخصوص ویکسی نیشن سنٹرز میں صرف 3 لاکھ تک افراد کو ویکسی نیشن کروائی گئی ہے جو کہ ناکافی ہےجبکہ 2.2 ملین افراد جس میں نوجوان مرد و خواتین شامل ہیں کو کورنا ویکسی نیشن ہمارا اہم ہدف ہے دکھی انسانیت کی خدمت ایک دینی و اہم فریضہ ہے جس میں خیبر آئی فاؤنڈیشن کلیدی کردار ادا کر رہی ہے کہ کیو ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے آئی فاؤنڈیشن ہسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیض محمد فیضی ٗ خالد سلطان ٗ لقمان شاہ ٗ غیور سیٹھی ٗ تیمور شاہ ٗ شوکت بشیر ٗ عبید صدیقی ٗ ملک محمد علی ٗ انتظامی افسران اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے نمائندے بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر کورونا کی چوتھی لہر آتی ہے تو ویکسی نیشن کی شرح کم ہونے کے باعث خیبر پختونخوا بالخصوص ضلع پشاور شدید متاثر ہوسکتا ہے فیض محمد فیضی نے کہا کہ خیبر آئی فاؤنڈیشن ہسپتال کی انتظامیہ نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے ہسپتال کے سامنے سے تجاوزات اور رکاوٹوں کو ہٹا یا جائے ۔
تازہ ترین