• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے فیصلے کے بارے میں پہلے ہی جانتا تھا، قریبی دوست امین حاجی

عامر خان کے قریبی دوست اور بھارتی پروڈیوسر، اداکار امین حاجی کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے فیصلے کے حوالے سے پہلے ہی جانتے تھے۔

امین حاجی اور ان کی اہلیہ چارلوٹ عامر خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں، دونوں نے عامر خان اور کرن راؤ کی شادی میں قریبی دوست کی حیثیت سے بھی شرکت کی تھی۔

امین حاجی کا کرن راؤ اور عامر خان کی طلاق کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کافی پہلے سے دونوں کے اس فیصلے سے آگاہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کیلئے تیار تھے لیکن پھر بھی اس باضابطہ اعلان نے میرا اور میری اہلیہ کا دل توڑ دیا ہے۔

امین حاجی نے کہا کہ میرے بچے عامر خان کے بیٹے آزاد کے اچھے دوست ہیں، ہم نے جذباتی طور پر اپنا فرض پورا کرنے کیلئے عامر خان اور کرن سے بات کی تھی لیکن انہوں نے ازدواجی حیثیت بدلنے کا پختہ فیصلہ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ آج بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 16 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا۔

عامر خان اور کرن راؤ نے طلاق کا اعلان اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا، جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ یہ شادی کا اختتام ہے لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

تازہ ترین