• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لومڑی اور 3 چھوٹے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لومڑی اور اس کے 3 چھوٹے بچوں کی ویڈیو نے دیکھنے والے کے دل جیت لیے۔

چیسٹر زو نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو ڈالی جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی۔

بچوں کی شرارتوں، اوچھل کود اور ماں کی محبت کے اظہار کی حرکات پر مبنی اس ویڈیو کو جس نے بھی دیکھا اس کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے لومڑی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے اور ان کے لیے کھانے کا بندوبست کرتی ہے اور بچے کیسے ماں سے ملتے اور ہلکے سے ڈر پر اپنے گھر میں دوڑتے ہیں۔

چسٹر زو نے ’دی زو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی گئی اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ فوٹیج خاص ہے، ایسا آپ کو شاذ ہی دیکھنے کو ملے۔

ویڈیو کو ساتھ درج تحریر میں بتایا گیا کہ بچوں نے اپنے گھر سے پہلی بار قدم باہر نکالا، یہ ان کا پہلا آؤٹ ڈور پلے ہے اور ماں کی طرف سے فراہم کردہ پہلا ٹھوس کھانا بھی۔



تازہ ترین