وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت سوات جلسے کی مایوس کن حاضری سے عبرت پکڑے۔
اپنے بیان میں کامران بنگش نے کہا کہ سوات جلسے میں جھنڈے ہی جھنڈے تھے، سوات جلسے میں جھنڈوں سے گراؤنڈ بھرنے کی کوشش کی گئی۔
کامران بنگش نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت سوات جلسے کی مایوس کن حاضری سے عبرت پکڑے، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی منفی سیاست مزید چلنے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات کے باشعور عوام نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کردیا، سیاسی سرمایہ کار اس بار بھی پیسوں سے لوگ نہ لاسکے۔