اسلام آباد(حنیف خالد)بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال میں بچوں کے امراض قلب کا سرجیکل مشن 11سے 16جولائی 2021تک ہو گا۔ امریکہ مدینہ منورہ میں بڑے عرصے سے خدمات انجام دینے والے ہارٹ سرجن ڈاکٹر اعتزازالدین سید جو دنیا بھر میں بچوں کے سرجن کے طور پر معروف ہیں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کے امراض قلب میں پیدائشی طور پر متعدد بچوں کے دل کے آپریشن کریں گے۔ ان کی ٹیم میں انستھیا ماہر اور آئی سی یو کے ڈاکٹر جنرل افتخار بچوں کے کارڈیسٹ سرجن ڈاکٹر عابد بچوں کے ریڈیالوجسٹ ڈاکٹرآصف اکبر ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر طیب،ڈاکٹر علی لاشاری، ڈاکٹر رمیضہ، ڈاکٹر عمیر اور عالم نور شامل ہوں گے ۔چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے بتایا کہ پیٹریاٹرک کارڈیک سرجیکل مشن گیارہ سے 16 جولائی تک بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال اور پاکستان چلڈرن ہارٹ فائونڈیشن پیڈیااٹرک کارڈیک کا انعقاد ہوگا۔ ڈاکٹر اعتزازالدین سید ملک ریاض حسین کے مطابق بہت تجربہ کار بچوں کے دل کے سرجن ہیں انہوں نے جنگ کو بتایا کہ امریکہ اور یورپ اور خلیجی ریاستوں کے ہسپتالوں کی انتظامیہ سب بچوں کے پیچیدہ اور مشکل ترین آپریشن کرانے کیلئے ان کی خدمات سے استفادہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسی نوے(80-90)فیصد امراض قلب میں مبتلا بچوں کے والدین یورپ امریکہ کا سفر کر کے وہاں اپنے بچوں کے دل میں سوراخ، دل کے پھیلائو کے آپریشن پر لاکھوں ڈالر کے اخراجات نہیں کر سکتے اس لئے انہوں نے مخلوق خدا کی خدمت کیلئے بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ میں بچوں کے دل کے آپریشن جو کہ نہایت پیچیدہ ہیں نہایت کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کا بندوبست کیا ہے۔ اس مشن کے دوران ہم مستحق اور پیدائشی دل کے مرض میں مبتلا زیادہ سے زیادہ مریض بچوں کی سرجری کریں گے اور صاحب حیثیت پاکستانیوں کے بچوں کے دل کے آپریشن امریکہ یورپ اخراجات کے مقابلے میں بہت کم خرچ پر اس اعلیٰ ترین ٹیم سے کرائیں گے اس کیلئے پاکستان چلڈرن ہارٹ فائونڈیشن اور بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال جہاں سٹیٹ آف آرٹ سہولیات موجود ہیں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ملک ریاض حسین کے مطابق اس پیچیدہ آپریشن کیلئے پہلے لوگوں کو باہر جانا پڑتا تھا لیکن اب پاکستان میں بھی بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال میں یہ مشکل اور پیچیدہ آپریشن 11 سے 16 جولائی تک کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں انتہائی کم لاگت میں اب یہ پاکستان میں سہولت لوگوں کیلئے دستیاب ہو گی۔ مستحق افراد اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال پیڈیاٹرک کارڈیک سرجیکل مشن 6 روز میں مکمل کر کے ایک اور تاریخ رقم کرے گا۔ بحریہ ٹائون کے چیئرمین نے کہا کہ بحریہ ٹائون غریب ترین والدین کے بچوں کی ہارٹ سرجری میں بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ میں تمام شعبہ جات جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہیں۔ جہاں پر دنیا کی بہترین میڈیکل آلات اور ماہرین طب موجود ہیں بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ میں بچوں اور بڑوں کے جگر اور گردہ کے کامیاب ٹرانسپلانٹ کئے جا رہے ہیں جہاں بین الاقوامی طبی سہولیات سے آراستہ آئی سی یو بنایا گیا ہے جہاں پر تربیت یافتہ نرسیں پیرامیڈیکل سٹاف معروف سرجنوں اور فزیشنوں کے ساتھ موجود ہے۔ بحریہ ٹائون ہسپتال میں نہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ بیرون ملک سے بھی مریض آتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی طبی سہولیات سے مستفید ہو کر صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ اس بچوں کے دلوں کی سرجری کا انتظام انہوں نے اللہ کی مخلوق کی خدمت کے جذبے سے کیا ہے وہ امید کرتے ہیں کہ 11 سے 16 جولائی تک دل کے پیدائشی مرض میں مبتلا لاتعداد بچوں کا کامیاب آپریشن اور علاج ہو گا اور ان کے اس جذبے سے پاکستان بھر میں دل کی سرجری کے منتظر ہمارے بچوں کو تاحیات صحت ملے گی۔