• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دینگے، احسن اقبال

بدوملہی ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے

حکومت عوام میں اپنی غیر مقبولیت سے خوف زدہ ہے، اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، سوات میں پی ڈی ایم جلسے ثا بت کر دیا عوام اس حکومت کی پالیسوں سے تنگ آچکے ہیں وہ اس حکومت کو رخصت دیکھنا چاہتے ہیں

حکومتی ترجمان جو دعوے کررہے ہیں کہ ملکی معیشت جنت بن گئی ہے یہ دراصل عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیںحکومت کے ترجمان کہتے ہیں کہ اعداوشمار بولتے ہیں بے شک ہر گلی محلے کے اندرہر انسان کے اندر مہنگائی کے بول بولتے ہیں اس کے بجلی اور گیس کے بولتے ہیں۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ نالائق حکومت ہے وہ کونسے اعداوشمار ہیں جن سے یہ عوام کا پیٹ بھرنا چاہتے ہیںحکومتی ترجمانوں کے اعداوشمار سے عوام کو روٹی نہیں ملتی ،گھی،آٹا،سبزیاں ،دالیں،انڈے دودھ مہنگا ہوچکا ہے اور بجلی کا بل ناقابل برادشت ہوچکا ہے۔

تازہ ترین