• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی، دوا فراد نے بھا گ کر جان بچائی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شارٹ سرکٹ کے باعث گاڑی کو مونال کے قریب آگ لگ گئی، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم ہم گاڑی میں سوار پشاور کے رہائشی منجیت سنگھ اور انکے بھائی نے بھاگ کر جان بچائی۔ منجیت سنگھ اپنی گاڑی یوسی 589 پر مری سے اسلام آباد اور پھر پیر سوہاوہ سے واپس پشاور جارہا تھا کہ شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ لگی ، اطلاع فائر بریگیڈ کو دی لیکن فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی گاڑی مکمل جل کر راکھ ہو گئی ،گاڑی کو لگی آگ کی وجہ سے پیر سوہاوہ کا راستہ تین گھنٹے تک بند رہا، پولیس نے آتشزدگی کی وجہ گاڑی گرم ہونے کاشاخسانہ بتائی ہے ،متاثرہ گاڑی روڈ سے ہٹا کر سڑک عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
تازہ ترین