• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 سال گزرنے کے باوجود فلم میں کام کا معاوضہ نہیں ملا، اداکار کا دعویٰ

بھارتی فلموں میں معاون کردار نبھانے والے اسنیہال دابی کا کہنا ہے کہ انھیں ساجد نادیا دوالا کی فلم ’ویلکم‘ میں کام کرنے کا معاوضہ اب تک نہیں ملا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس فلم میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ بڑی کاسٹ کی حامل اس فلم میں فیروز خان، نانا پاٹیکر، انیل کپور، کترینہ کیف، ملیکا شراوت اور پاریش راول نے کام کیا تھا۔

سال 2007 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ویلکم میں اسنیہال دابی نے مجنو بھائی کے ساتھی کا کردار نبھایا تھا۔ 

تاہم اب اسنیہال کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ساجد نادیاد والا نے انہیں اب تک معاوضہ ہی نہیں دیا ہے۔ 

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ فیروز نادیاد والا انھیں تسلی دیتے رہے کہ میں آپ کے پیسے دے دوں گا، اور بار بار یہی ہوتا رہا لیکن پیسے نہیں ملے۔

اسنیہال نے کہا کہ اگر فیروز نادیاد والا انھیں اب 10 کروڑ روپے بھی دیں تب بھی وہ ان کی فلم نہیں کریں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ فیروز نادیا والا ایک وعدہ کرتے ہیں اور پھر اس سے پھر جاتے ہیں۔ 

تازہ ترین