کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے اسٹار پلیئرمراد علی پر فیڈریشن کے خلاف الزامات عائد کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ پلوشا بشیر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے مزید انکوائری کیلئے معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ان دونوں نے ماہور شہزاد کی ٹوکیو اولمپکس میں نامزدگی پر فیڈریشن پر جانب داری کے الزمات عائد کئے ہیں۔ مراد علی شاہ چھ جولائی2023 تک کسی بھی بیڈمنٹن ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے، پلوشا بشیر کے خلاف انکوائری کمیٹی ، ایک ماہ میں اپنی رپورٹ فیڈریشن کو بھیجے گی۔