راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے جہلم ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار مزید 27ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی، سرفراز احمد وغیرہ سمیت 70سے زائد افراد کو جہلم کے تھانہ صدر کی پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ اور رہائش گاہوں وفیکٹری کو نذرآتش کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے تین مقدمات درج کئے تھے، عدالت نے دو روز قبل 25ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جبکہ گزشتہ روز مزید 27ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں اور دو شخصی ضامنوں پر درخواست منظور ہوگئی۔