راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 6موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے ٹریکٹر و موٹر سائیکل بھی اڑ ا لیا گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں ہولی فیملی کے قریب جمشیدخان سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر24ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ملزموں نے پسٹل کابٹ مارکراسے زخمی بھی کردیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ تلسہ روڈ پر عمران زیب کے گھر تین مسلح ملزمان داخل ہو ئے اور گھر سے 60 تولہ وزنی طلائی زیورات ، نقدی 40لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ترنول کے علا قے ڈی 17 میں حسن سے31 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں تھانہ پیرودھائی،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ کینٹ ،تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ صدرواہ ،تھانہ بنی،تھانہ صادق آباد ،تھانہ سول لائن،تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ مورگاہ ،تھانہ ٹیکسلا، تھانہ روات ،تھانہ چونترہ، تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ کھنہ ،تھانہ کورال کی حدود میں ہوئے جن میں طلائی زیورات، کرنسی ودیگر قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں۔