• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گُل پیر نے فیصل قریشی پر بھی ویڈیو بنا ڈالی

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، ریپر، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی ٹک ٹاکرز کو لائیو شو میں ڈانتے ہوئے کی بھی  پیروڈی ویڈیو بنا دی گئی ہے۔

علی گُل پیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر گزشتہ شام ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی علی گُل پیروڈی سین کے سب ہی کردار خود ہی نبھا رہے ہیں۔

علی گُل پیر کی جانب سے  فیصل قریشی کے وائرل کلپ پر بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنے والے سنجیدہ لمحات کو دلچسپ انداز میں مزاحیہ بناتے ہوئے ایکٹنگ کر رہے ہیں۔

علی گُل پیر کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں علی گُل پیر کے مداحوں و فالورر کی جانب سے اُن کی صلاحیتوں کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خوب قہقے لگا رہی ہیں۔                                     

تازہ ترین