• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف کامیڈین و گلوکار علی گُل پیر نے اپنی حالیہ دلچسپ ویڈیو میں کرپشن سے نمٹنے کا حل بتایا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے حوالے سے بیان کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔

ویڈیو میں عمران خان کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’اربوں کے کرپشن کرنے والے جیل سے باہر آتے ہیں تو لوگ اُن پر پھول پھینکتے ہیں، کیسے کرپشن ختم ہوگی۔‘

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’جو رشوت دے گا اور کرپشن کرے گا وہ ہم میں سے نہیں، اُن کے گھروں میں کوئی شادی نہیں کرے گا اور نہ کوئی اُنہیں پارٹیز میں مدعو کرے گا۔‘

وزیر اعظم کی اس ویڈیو کو دلچسپ انداز میں پیش کرتے ہوئے کامیڈین علی گل پیر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

علی گُل پیر نے اپنی دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں عمران خان کا خاص انداز اپناتے ہوئے لکھا ’کرپشن سے کیسے نمٹنا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’NoMoreShadi‘ اور ’NoMoreParty‘ کا بھی استعمال کیا۔

علی گُل پیر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بھی اُن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ٹیگ کیا۔

واضح رہے کہ علی گُل پیر اکثر معروف شخصیات کے بیانات اپنے منفرد انداز میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین