بلوچستان سے مختلف واقعات میں اغواء کیئے گئے اے این پی بلوچستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن عبید اللّٰہ کاسی اور 3 مزدوروں کو 10 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا۔
اے این پی کےرہنماء عبید اللّٰہ کاسی کو 27جون کی رات کچلاک کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عبید اللّٰہ کاسی کی بازیابی کے حوالے سے تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، ان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب مارگٹ کے علاقے سے اغواء کیئے گئے 3 مزدوروں کا 10 روز گزر جانے کے باوجود پتہ نہ چل سکا۔
پولیس کے مطابق مارگٹ کے علاقے سے ان 3 مزدوروں کو 27 جون کو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا تھا۔